Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

صوبائی وزیر کے معاون کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ

صوباٸی وزیر مخدوم محبوب الزماں نے دلہے کےساتھ تصویر بھی بنائی
شائع 27 فروری 2023 11:33pm

ملک میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے طبقے کا شاہانہ انداز ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

مٹیاری میں وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ ( پی اے) کے نکاح میں ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج مرکز نگاہ رہا۔

ذرائع کے مطابق وزیرریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر مخدوم محبوب کا نام موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پی اے کو لاکھوں روپے مالیت کے تحائف دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق صوباٸی وزیر مخدوم محبوب الزماں کیساتھ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ اور ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

corruption

Inflation Crises

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div