Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹیریان وائٹ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے، معاون خصوصی وزیراعظم کا مطالبہ

عمران خان صادق و امین ہیں تو عدالتوں سے کیوں بھاگ رہے ہیں، عطا تارڑ
شائع 01 مارچ 2023 04:52pm

معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیریان وائٹ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گوشواروں میں ذاتی معلومات چھپائی ہیں، اور اس کیس کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، اور اسی لئے وہ عدالتوں سے مسلسل بھاگ رہے ہیں، اگر وہ صادق اور امین ہیں تو کیوں چھپ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاناما کی سماعت میں بھاگ بھاگ کر آتے تھے، اپنی باری آئے تو پھر چھپنے کی کیا بات ہے، باہر آپ بڑھکیں مارتے ہیں اور عدالتوں میں آکر کہتے ہیں یہ کیس آپ کے دائرہ اختیار میں نہیں، اگر چھپانے کیلئے کچھ نہیں تو دائرہ اختیار کو چیلنج کیوں کیا جارہا ہے، عمران خان اپنے وکلاء کو ہدایت دیں کہ وہ میرٹ پر یہ کیس لڑیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹیریان وائٹ کے کیس پر جواب نہیں دینا چاہتے، پبلک آفس ہولڈرز اگراولاد چھپائے تو نااہل ٹھہرتا ہے، جو شخص پارٹی کا چیئرمین ہو وہ پبلک ہولڈرز کی کیٹگری میں آئے گا، یہ کیس بیٹی چھپانے ہی نہیں بلکہ جھوٹا حلف نامہ دینے کا بھی کیس ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیتا وائٹ لاس اینجلس کی عدالتوں میں خوار ہوتی رہی، اور اپنی بچی کے لیے قانونی جنگ لڑی، لاس اینجلس کورٹ کا حکم سب کےسامنے ہے، سیتا وائٹ عمران خان کو کہتی رہی کہ یہ کاغذ ہیں، آکر مانو، خود عمران خان نے 2004 میں حلف نامہ لکھا کہ بچی کی خالہ کو گارڈین بناتا ہوں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا تھا، جب کہ عمران خان کا کیس جھوٹے بیان حلفیہ کا بھی ہے، فارن فنڈنگ کیس کو مکمل ہونے میں 6 سال لگے، اب بیٹی چھپانے کے کیس کی اگلے ہفتے سماعت ہوگی، دلائل مکمل ہوں گے، قانونی نکات رکھے گئے کہ عمران خان ایم این اے نہیں ہیں، ٹیریان وائٹ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بچنے کے لیے جو حیلے بہانے تلاش کر رہے ہیں، یہ مناسب نہیں، عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالتوں کے اندر جلسے کیے جاتے ہیں، کل جو صحافیوں کے ساتھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے اولین فرائض میں ہے۔ عمران خان عدالتوں سے باہر بیٹھ کر بھڑکیں مارتے ہیں، عطاتارڑ ، تارڑ

imran khan

Atta Tarrar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div