Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ پولیس کا کوئیک ریسپانس کاونٹرٹیررازم یونٹ تیارکرنے کا فیصلہ

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی، حکام
شائع 03 مارچ 2023 10:40am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد سندھ پولیس نے کوئیک ریسپانس کاونٹرٹیررازم یونٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کے 100 اہلکاروں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی اور 25 اہلکاروں کا پہلا بیج اس ماہ سے تربیت کا آغاز کرے گا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا اسپیشل سروس گروپ 4 مرحلوں میں 100 اہلکاروں کو کمانڈو تربیت دے گا دہشتگردی کی کسی بھی واقعہ میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کمانڈو گروپ پہلا رسپانس کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے مقام پر صدر تھانے سے متصل ایڈیشنل آئی جی سندھ کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

Karachi Police Office Attack

KPO Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div