شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان کے علاقے می رعلی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بر آمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ISPR
North Waziristan
security forces
مزید خبریں
سپریم کورٹ: سرما تعطیلات میں دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ
پنجاب میں پولیس اسٹیشنز اور آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا فیصلہ
’وزیر داخلہ بتائیں فضل الرحمان کی سکیورٹی کس کا کام، ذمہ داری پوری نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں‘
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کابینہ کے 3 وزراء گواہ بن گئے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.