Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نائیجیریا، آئل پائپ لائن میں دھماکے سے 12افراد ہلاک ہوگئے

دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی
شائع 04 مارچ 2023 09:16am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

نائیجیریا میں آئل پائپ لائن میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

دھماکا ریورز اسٹیٹ میں غیرملکی آئل کمپنی کی ٹرنک لائن میں ہوا جبکہ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے باعث درجنوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کئی افراد پائپ لائن لائن سے تیل نکال رہے تھے جب آگ لگی تھی، جبکہ تیل کی چوری کے واقعات عام ہیں جس کی وجہ سے تیل کی پیداوار کو نقصان ہوتا ہے۔

crude oil

Nigeria

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div