Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کے ساتھ چل رہے ہیں لیکن اس کا حصہ نہیں، آصف زرداری

عمران خان سے بات نہیں کر سکتے، سابق صدر
شائع 06 مارچ 2023 07:42pm
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ نہیں ہیں۔

وہاڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، البتہ عمران خان غیر سیاسی ہے، اس سے کیا بات کروں جو یوٹرن پر یقین رکھتا ہے۔

الیکشن کے معاملے پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا ماحول بنےگا، اس کے بعد سیاسی فیصلےکریں گے، اُمید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے۔

عمران خان سے بات اور ان کی گرفتاری سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران جفاکشی کا عادی نہیں، وہ غیر سیاسی ہے، لہٰذا اس سے بات نہیں کر سکتے، کسی کو گرفتار کرنا وزیر داخلہ کا کام ہے۔

وزیر خارجہ اور اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ بلاول نوجوان ہے، اسے غصہ جلدی آجاتا ہے، مردم شماری پر بلاول بھٹو کو سندھ کی حت تک اعتراضات ہیں۔

PDM

Asif Ali Zardari

imran khan

vihari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div