Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ساتویں شکست کھاکر کراچی پی ایس ایل ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، کوئٹہ 4 وکٹوں سے کامیاب

کراچی کنگز کوئٹہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ممکنہ طور پر ایونٹ سے باہر ہوگئی
شائع 06 مارچ 2023 11:19pm
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی جارہانہ بلے بازی کی مدد سے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کی جانب سے ایڈم روسنگٹن 65، کپتان عماد وسیم ناقابل شکست 30 اور عامر یامین بغیر وکٹ گنوائے 23 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

بولنگ میں کوئٹہ کے ایمل خان اور نسیم شاہ دو، دو جب کہ محمد نواز ایک شاکر کرنے میں کامیاب رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ کے مارٹن گپٹل جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر چار چکھوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد 29 اور ڈوین پریٹورس نے آخر میں آتے ساتھ ہی تین گیندوں پر دو چوکوں رسید کر میچ ختم کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بولنگ میں اسپنر تبریز شمسی دو جب کہ عامر یامین، موسیٰ خان اور جیمز فلر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کراچی کنگز کوئٹہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ممکنہ طور پر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بھی پی ایس ایل پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے سنہری میسر نہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم مجموعی طور پر رواں سیزن 8 میچ کھیل کر صرف دو میں کامیاب ہوسکی ہے، دوسری جانب کراچی کنگز 9 میچز میں صرف دو میں جیت پائی ہے۔

Quetta gladiators

karachi kings

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div