Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

خواتین کے عالمی دن منانے کا آغاز کب سے ہوا؟

اس دن کو منانے کا مقصد کیا ہے
شائع 08 مارچ 2023 11:36am
تصویر/ اے یف پی
تصویر/ اے یف پی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم کہ اِس دن کو منانے کا آغاز کب سے ہوا تھا۔

خواتین کے عالمی دن کو منانے کا آغاز1908میں امریکا کے شہرنیویارک سے ہوا تھا، جب سینکڑوں خواتین کام کے اوقات میں کمی، بہتر تنخواہوں اور ووٹ کے حق کیلئے سڑکوں پر نکلیں تھیں۔

ایک سال بعد سوشلسٹ پارٹی آف امریکا نے 28 فروری 1909کو پہلا قومی یومِ نسواں منایا تھا، جس کے بعد فروری کی آخری تاریخ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جانے لگا۔

یاد رہے کہ صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کیلئے اقوام متحدہ نے پہلی بار 1975 میں خواتین کا عالمی دن منایا۔

خواتین کے عالمی دن پردنیا بھرمیں سیمینارز اور تقاریب میں ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی ہو۔

پاکستان میں بھی خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں، سیمینارز اورمباحثوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Women Rights

Aurat March 2023

Women Day 2023

Women's Day 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div