Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر 25 ارب روپے خرچ ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کردی
شائع 09 مارچ 2023 03:17pm

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات پر سیکریٹری خزانہ کو آگاہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انتخابات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ کو الیکشن سیکیورٹی کے لئے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی فراہمی کا کہا جائے، اسپیشل سیکریٹری داخلہ کو سیکریٹری دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکریٹری دفاع سے رابطہ کر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی زمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے جسے حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

ECP

اسلام آباد

punjab kpk election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div