پاک فوج کا مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی
پاک فوج نے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کفایت شعاری پالیسی کو اپناتے ہوئے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اخراجات بچانے کے لئے 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکرپڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔
پاک فوج کی جانب سے بچت کے لئے محدود پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔
پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
rawalpindi
pakistan army
23 march prade
مزید خبریں
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
گندم کی اضافی درآمد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نام سامنےآگیا
ناصر شاہ نے ایم کیو ایم کو بلدیہ فیکٹری یاد دلا دی، کچے میں ڈرون حملوں کا اعلان
کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، صدر آصف زرداری
بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان
توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.