Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے ن لیگ میدان میں اترگئی

پارٹی قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
شائع 10 مارچ 2023 09:22am
مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن)

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) بالآخر انتخابی میدان میں اتر گئی، پارٹی قیادت نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے لئے پارلیمانی بورڈز کو بھی ہدایت کردی۔

پارٹی صدر نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے لئے 14 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے جبکہ انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد نوازشریف کی راہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے، مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کے لئے بہترین سفری سہولیات قائد نواز شریف اور ان کی جماعت کی پہچان ہے۔ جیسے بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے۔

پارٹی صدر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دئیے، لیپ ٹاپ، وظائف دیے، یہ سفر آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے اور پہچانتے ہیں۔

PMLN

lahore

PM Shehbaz Sharif

punjab kpk election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div