Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 11 مارچ 2023 08:44am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

کراچی میں غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا، 40 سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں حصہ لیا، کچھ دیر کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے اطراف کی عمارتوں کے رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

karachi

ٖFire

gharibabad furniture market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div