Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

عمران خان کو شاہ محمود سے خطرہ ہے، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا مقصد افراتفری پھیلانا ہے، صوبائی وزیر
شائع 11 مارچ 2023 03:52pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کسی سے خطرہ ہے، ان کو شاہ محمود سے خطرہ ہے اور شاہ محمود کا خون ٹیسٹ کیا جائے تو تانے بانے کہیں سے مل جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو انہوں کراچی کی ترقیاتی کاموں سے متعلق کہا کہ کام کی رفتار کم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ کام کررہے ہیں دن کو الگ اور رات کو الگ کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ پریشان ہیں لیکن کسی بڑی چیز کیلئے کچھ تکلیف ہوجاتی ہے، کوریڈور، انڈرپاس اور پل بننے ہیں تو کھدائی ہوگی حکومت کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں ہوگی عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ رمضان اور مون سون کا سیزن بھی آگے آجائے گا اس لیے کوشش ہے کہ کام کو تیز سے تیز کریں عوام یہ نہ سمجھے کہ حکومت چین کی نیند سو رہی ہے حکومت مکمل طور پر گراؤنڈ پر موجود ہے۔

مزید کہا کہ جیسے ہی بسیں چلی ہیں، لوگ ان سے خوش ہیں کراچی واحد شہر ہے جہاں اے سی بسیں چل رہی ہیں سندھ حکومت لیڈ لے کر بیٹھی ہوئی ہے صحت کی طرح ٹرانسپورٹ میں تھی ترقی کریں گے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں اپنا کیا ایک اچھا کام بتادےعمران خان سندھ میں 1 رات نہیں سویا جادو ٹونے والوں نے کہا تھا کہ اپنے گھر کے علاوہ کہیں نہیں سونا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام نے پی ٹی آئی کو تاریخی شکست دی پی ٹی آئی کا ایک ایجنڈا ہے کہ کس طرح لاشوں پر سیاست کی جائے آئی جی پنجاب ایک پروفیشنل آفیسر ہے عمران خان اور پی ٹی آئی ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

مزید کہا کہ یہ لوگ لاشوں کی سیاست کررہے ہیں اوراس وقت ملک کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کا مقصد افراتفری پھیلانا ہے سننے میں آیا ہے کہ عمران خان کو کسی سے خطرہ ہےعمران خان کو شاہ محمود سے خطرہ ہے اور شاہ محمود کا خون ٹیسٹ کیا جائے تو تانے بانے کہیں سے مل جائیں گے، عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے۔

imran khan

Sharjeel Inam Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div