Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مہنگائی نے پرندوں کو بھی نہ بخشا

اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل، پرندوں کی دیکھ بھال کیسے کریں، شہری
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2023 05:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

‎پرندوں سے دوستی، انہیں پالنا، ان کا خیال رکھنا صرف ایک شوق نہیں جنون ہے، جو اب مہنگائی کے ہاتھوں ماند پڑنے لگا ہے۔

پرندوں کی خوراک بھی انسانوں کی خوارک کی طرح اب 80 سے 100 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ مہنگائی کا اثر پرندوں کی خوراک پر بھی پڑا ہے، جس سے لوگ پرندے خریدنے سے کترا رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ اب اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل نظر آتا ہے، ایسے میں پرندوں کی دیکھ بھال کا شوق کیسے پروان چڑھے گا۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اپنے لئے کھانا حاصل مشکل ہے، ایسے میں پرندوں کی خوراک کہاں سے لائیں گے۔

‎کوئٹہ میں پرندوں کا باجرہ 50 روپے، بھنگ 300 روپے، مکئی 55، مونگ 180 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا ہے۔

quetta

Pet Birsds

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div