Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئی مردم شماری کے تحت الیکشن نہ ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے،قبائل فورم

مطالبات تسلیم کئےجائیں، قبائل کو سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے، قبائل فورم
شائع 13 مارچ 2023 06:46pm

قبائل فورم نے ایک بار پھر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات نہ ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے۔

قبائل فورم نے نئی مردم شماری اوراس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کا انعقاد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، چند ماہ انتخابات کا عمل روکنے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

قبائلی عمائدین نے ”کل قبائل فورم“ کے تحت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے انتخابات نئی مردم شماری تک چند ماہ کے لئے موخر کیے جائیں۔

رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارا حق زیادہ سیٹوں کا بنتا ہے، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ہمارے مطالبہ پر نئی مردم شماری پر انتخابات کا حکم دیں۔

سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک اوردیگرکا کہنا تھا کہ پچھلی مردم شماری بددیانتی پرمبنی تھی جس کا مقصد قبائل کو کم تعداد میں ظاہرکرنا تھا، قبائل نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں، قبائل کو کسی سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔

Elections

Pakistan Tribes Leaders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div