Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر راؤانوار کو حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت

ای سی ایل سے نام نکالنا اور ڈالنا وفاقی حکومت کاکام ہے، سپریم کورٹ
شائع 16 مارچ 2023 12:21pm

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں ہائی پروفائل نقیب محسود قتل کیس سے بری ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، راؤ انوار بری

راؤ انوار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ٹرائل کورٹ نے راؤ انوار کو مقدمے سے بری کر دیا تھا، لیکن سابق ایس ایس پی کا نام تاحال ای سی ایل میں ہے، عدالت ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

راؤ انوار کی بریت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

عدالت نے راؤانوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل سے نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارکی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راؤ انوار چاہیں تو وہاں درخواست دے سکتے ہیں۔

عدالت نے راؤانوار کا نام ای سی سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی۔

Supreme Court of Pakistan

Rao Anwar

Naqeebullah Mehsud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div