Aaj News

لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے دھوکے میں شہریوں کو پکڑ لیا

پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، گھر کے کام سے جارہےتھے، شہریوں کی دہائیاں
شائع 18 مارچ 2023 06:54pm
<p>فوٹو ــ فائل</p>

فوٹو ــ فائل

لاہور میں پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے دوران راہ گیروں کو بھی کارکن قرار دے کر حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

پولیس نے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کو روکا اور ساتھ ہی راہگیروں کو بھی پی ٹی آئی کارکن قرار دیکر پکڑ لیا۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، گھرکےکام سے جارہے تھے کہ پولیس نے پکڑ لیا۔

شہریوں نے کہا کہ نادرا آفس جارہے تھے راستے میں پولیس نے پکڑ لیا اور اب چھوڑنے سے گریزاں ہے۔

lahore police

zaman park

politics march 18 2023

Comments are closed on this story.

مقبول ترین