Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد فائرنگ اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
شائع 18 مارچ 2023 07:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروپ کی موجودگی کی اطلاعات پر تین روز قبل آپریشن کیا۔

ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تلاش کے لئے کوششیں کی گئیں، جس دوران تین دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانے کے قریب سراغ لگایا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سکیورٹی فورسز کے روکے جانے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تربت، آواران روڈ اور گردونواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ISPR

بلوچستان

security forces

operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div