لاڑکانہ میں آوارہ کُتوں نے 4 سالہ بچی کو کاٹ کر زخمی کردیا
ضلعی انتظامیہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں، والد متاثرہ بچی
لاڑکانہ میں اوٹھا چوک کے قریب خیمہ بستی میں رہاٸش پذیر4 سالہ بچی کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔
متاثرہ 4 سالہ نصیبو کوزخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے اینٹی ریبیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں بچی کو فوری اینٹی ریبیز ویکسین سمیت طبی امداد فراہم کی گئی۔
متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی خیمہ کے باہر کھڑی تھی کہ 4 آوارہ کتوں نے ایک ساتھ حملہ کردیا، جبکہ اوٹھا چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم شدید مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ ضلع و میونسپل انتظامیہ کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے سے بچی زخمی ہوئی ہے جسے طبی امداد سمیت ویکسینیشن دی گئی ہے مزید علاج کے لیے پیڈز سرجری وارڈ بھیج دیں گے۔
Larkana
sindh
Street dog
مزید خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے خودکشی کرلی
نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، مریم نواز
آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ٹی آئی کے 2 رہنما نیب کے ریڈار پر
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات، شیر افضل مروت کا آڈیو میسج لیک
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.