Aaj News

بدھ, جون 19, 2024  
12 Dhul-Hijjah 1445  

نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

زمان پارک پر کوئی احمق ہی چڑھائی گرفتاریاں کرسکتا ہے، سابق وزیرداخلہ
شائع 20 مارچ 2023 11:13am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی گرفتاریاں کرسکتا ہے، نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فراری ہے، رانا ثناء اللہ کا بیان جلتی پر پیٹرول کا کام کر رہا ہے، اور سینکڑوں بے گناہوں کو گرفتارکیا جارہا ہے، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کو نہیں بچا سکیں تو 13 کے ٹولے کو کیا بچائیں گی۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ زمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی اور گرفتاریاں کرسکتا ہے، 90 دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، انتخابات کے بعد جو حکومت آئے گی تو اسے باہر سے مدد ملے گی، ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹا مفت اور پیٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے، ابھی رمضان شروع نہیں ہوا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے کا ہو گیا ہے، آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور اب طبلہ بجانے والے بھی تاوان کے لیے اغوا ہورہے ہیں، حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں، صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نہ آئی ایم ایف (IMF) کی اسٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے اور نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے، آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہے، اس میں انتخابات کرانے یا ملتوی کرنے کی بات ہوگی، یہ ان کا امتحان ہے۔ عظیم اداروں پر پورا اعتماد ہے دفاعی اثاثے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed