Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

گھوٹکی، پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی

ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے
شائع 25 مارچ 2023 03:46pm
ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا، پولیس - تصویر/آج نیوز
ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا، پولیس - تصویر/آج نیوز

گھوٹکی میں پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی۔

اوباڑو کے علاقے رونتی کچے میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو مسمار کردیئے اور ڈاکوؤں کے کچھ ٹھکانوں کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس کے کچے میں پہنچتے ہی ڈاکو اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر دوسری جگہ پر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی تنویراحمد تنیو کا کہنا ہے رونتی کے کچے خطرناک ڈاکو موجود ہیں، جو لوگوں کو نسوانی آوز یا سستی مشینری اور گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیتے ہیں۔

sindh

Sindh Police

Ghotki

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div