Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

مفت آٹا اسکیم سے بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے، وزیراعظم

مرکز پر آئے مستحق شخص مفت آٹے کے بغیر نہیں لوٹنا چاہیے، شہباز شریف
شائع 25 مارچ 2023 08:38pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مرکز پر آئے کوئی بھی مستحق شخص مفت آٹے کے بغیر نہیں لوٹنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت مفت آٹے کی فراہمی پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے، وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مفت آٹےکے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، آٹے کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔

Shehbaz Sharif

Flour Crisis

Punjab Flour Distribution