Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی، 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ایک بزرگ شہری جاں بحق، 10 شہری زخمی

رمضان المبارک کے دوران ڈاکو بے لگام ہوگئے
شائع 26 مارچ 2023 12:11pm

کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈاکوؤں نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 10 شہری زخمی ہوگئے۔

لانڈھی شرافی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر زوالفقار نامی شہری زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں 25 سالہ صالح، بلدیہ ٹاؤن میں 45 سالہ محب، نادرن بائی پاس کے قریب 60 سالہ شرافت اور فیڈرل بی ایریا میں معاذ واسطی نامی نوجوان زخمی ہوا۔

نیو کراچی نمبر ساڑھے چھ کے قریب نصراللہ، دھوراجی میں حبیب شاہ، منگھو پیر میں عبدالمالک اور نارتھ ناظم آباد میں محمد نعیم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں طارق روڈ کے قریب ملزمان نے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی مزاحمت پر ایک دکان کے بوڑھے چوکیدار کی جان لی لی تھی۔

پولیس کے ناکے اور اسنیپ چیکنگ ڈاکوؤں کا راستہ نہیں روک سکے جبکہ شہری خوف کا شکار ہیں۔

Sindh Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div