Aaj News

آصف علی زرداری طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

والد کی بیماری کا سن کر بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ، ذرائع
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023 09:25pm
<p>فوٹو ـــ فائل</p>

فوٹو ـــ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دبئی اسپتال میں داخل آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والد کی بیماری کا سن کر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی تھی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارنے کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔

PDM

Asif Ali Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

,Niaz Mohamma Mar 27, 2023 12:01am
اللہ تعالی ان کو اپنی بیوی سے جہنم میں ملنے کی سعادت فرماتے آمین
thumb_up Recommend
مقبول ترین