Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

”چاند رات پرگورنر ہاﺅس میں خواتین کیلئے مُفت مہندی لگانے کا اہتمام کیا ہے“

مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے، گورنرسندھ
شائع 02 اپريل 2023 02:31pm

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند رات پرگورنر ہاﺅس میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے، انہیں چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے اور عید الفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز میں نوجوانوں کے انتخاب کے لئے جلد گورنر ہاﺅس میں ٹیسٹ منعقد ہوگا اور آئی ٹی ٹریننگ کے بعد نوجوان 3 سے 5 لاکھ روپے مہینہ کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 1000اسکالر شپس دی جائیں گی ون پلس ون فارمولہ کے ذریعہ کئی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

پاکستان

kamran tessori

Government Sindh

Eid 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div