Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

حسان نیازی سیاسی اختلاف کے باوجود ساتھ کھڑے رہنے پر والد کے شکر گزار

مارے درمیان گرما گرم بحث کو یاد کرتا ہوں، حسان نیازی
شائع 02 اپريل 2023 09:32pm
تصویر: ٹوئٹر/حسان نیازی
تصویر: ٹوئٹر/حسان نیازی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فوکل پرسن حسان خان نیازی نے گرفتاری کے عرصے میں ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑے اور اپنے لیے کھڑے رہنے پر اپنے والد کی تعریف کی ہے۔

حسان نیازی پر مختلف شہروں میں مختلف مقدمات درج ہیں، ان میں سے کئی میں انہیں ضمانت مل چکی ہے جبکہ کچھ میں وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

پولیس حسان نیازی کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیل رہی ہے، ایک جگہ سے ضمانت ملتی ہے تو انہیں دوسرے شہر کی پولیس لینے آجاتی ہے۔

ایسے میں حسان نیازی کے والد ہمہ وقت ان کے ساتھ رہے ہیں۔

حسان نیازی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا، ’میرے والد کے لیے ایک ٹویٹ، میرے بہترین دوست، میرے آئرن مین( سخت جان) جنہوں نے میرے ساتھ پورے پاکستان کا سفر کیا، جنہوں نے وزن کم کیا، 10 دن تک نہیں سوئے اور جنہیں میرے لیے مسلسل پی ٹی آئی کے نعرے سننے پڑے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے درمیان سیاسی اختلافات کے باوجود آپ سے محبت کرتا ہوں، اور ہمارے درمیان گرما گرم بحث کو یاد کرتا ہوں۔‘

pti

Hassan Niazi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div