Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کریں گے
شائع 04 اپريل 2023 06:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس بدھ کی صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کیلئے لائحہ عمل طے کرے گا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبرتک ملتوی کردیے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کے بعد 90دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

PDM

Punjab KP Election Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div