Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

جے آئی ٹی نے عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج دوبارہ طلب کر رکھا ہے
شائع 05 اپريل 2023 09:50am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ظل شاہ قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی چیلنج کردی

جے آئی ٹی نے آج دوپہر ایک بجے سی سی پی او آفس میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

جن پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دوبارہ جے آئی ٹی نے دوسری بار طلب کیا ہے، ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی عدالت طلبی کے بعد 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی دفعہ بلانے پر صرف اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، اسد عمر کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما پیش نہیں ہوا تھا۔

جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد سمیت 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، یہ مقدمات تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کا عدالتوں میں ہنگامہ آرائی پر جے آئی ٹی کا اعلان

pti

imran khan

lahore

JIT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div