Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

عدالت نے پولیس تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا
شائع 10 اپريل 2023 11:01am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پرعدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پولیس تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

سماعت کے دوران اپتہ حافظ ارسلان کی والدہ نےعدالت میں آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹا کہاں ہے کوئی کچھ نہیں بتارہا ہے۔

عدالت نے حراستی مراکز سے لاپتہ افراد سےمتعلق رپورٹس طلب کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے جامع جواب مانگ لیا ہے۔

karachi

missing person case

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div