Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

اتحادی جماعتیں اپنے اپنے منشور پر الیکشن میں جائیں گی، وزیراعظم

پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب اکھٹے ہوئے، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2023 04:10pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں اپنے اپنے منشور پر الیکشن میں جائیں گی، پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب اکھٹے ہوئے۔

آئین کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے بہت اہم ہے، 50 سال کے دوران 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں متعدد ترامیم کی گئیں، یہ آئین آج بھی زندہ و سلامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1973 کے آئین نےایک لڑی میں پرو رکھا ہے، 1973 کے متفقہ آئین دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ کارنامہ تاریخ کے سنہرے حرف میں لکھا جائے گا۔

گولڈن جوبلی پر وزیراعظم کی خصوصی قرارداد

وزیر اعظم نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر خصوصی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ذات ہے، یہ اختیار عوامی نمائندوں کے ذریعے استعمال کیاجائےگا، آئین پاکستان عوام کے یکساں بنادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،
آئین پاکستان میں تمام اداروں کےفرائض واضح طور پرموجود ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو کہا گیا تھا کہ اتحادی حکومت ایک ماہ نہیں چل سکے گی، لیکن آج اتحادی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے، ہم پاکستان کو بچانے کے لئے اکھٹے ہوئے تھے، اب تمام اتحادی جماعتیں اپنے اپنے منشور پر الیکشن میں جائیں گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی توحالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، مشکلات اور چیلنجز اس میں کوئی شک نہیں۔

آئین کو قومی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

قومی نصاب میں آئین کو شامل کرنے سے متعلق قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی، جو منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں درج ہے کہ آئین میں درج بنیادی حقوق کو قومی نصاب میں شامل کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے بھی آئین کو معطل اور مسخ کرنے والوں کے خلاف مذمت کی قرارداد پیش کی جسے کنونشن نے پاس کرلیا۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div