Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انتخابات کیلئے موزوں وقت کا انتخاب الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کمیشن کے اختیار پر حرف آتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا خط
شائع 10 اپريل 2023 02:35pm

چیف الیکشن کمشنر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے شکایتی خط میں کہا ہے کہ انتخابات کیلئے موزوں وقت کا انتخاب الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کمیشن کے اختیار پر حرف آتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلہ سے تنازع پیدا ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخودمختار ادارہ ہے، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

خط میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا 90 روزمیں انتخابات آئینی تقاضا ہے، کسی مخصوص شق نہیں آئین کو مجموعی طور پر دیکھا جانا چاہیے، آئین کے آرٹیکل 218(3) کو پورا وزن نہیں دیا گیا۔

خط میں شکایت کی گئی ہے کہ انتخابات کیلئے موزوں وقت کا انتخاب الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کمیشن کے اختیار پر حرف آتا ہے۔

ECP

Raja Pervez Ashraf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div