Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو طلب کرلیا

فل بنچ نے تنویرالیاس کو عدالت پر تنقید کرنے پر طلب کیا
شائع 10 اپريل 2023 08:10pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو طلب کرلیا۔

آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں طلب کرلیا۔ عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منگل کو دن بارہ بجے طلب کیا۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کے فل بنچ نے طلب کیا، تنویرالیاس کو عدالت پر تنقید کرنے پر طلب کیا گیا۔

دوسری طرف ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاؤں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر ڈھائی ماہ سے اسٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں، جتنے کلئیر ہیں سب کے بارے میں پتہ ہے۔

PM Azad Kashmir

PTI AJK

Supreme court AJK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div