Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

تینوں جیلوں میں افسران کی تعیناتی بھی ظاہر کی گئی
شائع 11 اپريل 2023 12:21pm

جیل خانہ جات سندھ میں 3 کاغذی جیلوں اور ان میں تعینات افسران کو بھی ظاہر کیا گیا ہے، تاہم جیلوں کا سرے سے کوئی نشان ہی نہیں۔

سندھ سرکار کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ہے، جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف ہوا، جب کہ زمین پر جیل نہ کوئی قیدی نہ انتظام لیکن پھر بھی اس میں افسران ناصرف تعینات ہوئے بلکہ ترقی بھی پاتے رہے۔

دستاویزات کے مطابق چند برس قبل سندھ کے اضلاع میرپور خاص، بینظیرآباد اور ٹھٹھہ میں جیلوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، تاہم سنگ بنیاد اور کاغذی کارروائی کے بعد جیلیں تاحال تعمیر نہ ہوسکیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2015۔2016 کے بجٹ میں ان جیلوں کے اخراجات بھی ظاہر کئے گئے، اور تینوں جیلوں میں افسران کی تعیناتی بھی ظاہر کی گئی۔

کاغذی کارروائی میں تعینات ان افسران کو اگلےگریڈز میں ترقی بھی دی گئی، اور پولیس افسران کو ان جیلوں میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا۔

Sindh government

sindh jails

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div