Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

نیب نے سابق وزیراعلی پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ماسٹرپلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ
شائع 11 اپريل 2023 02:23pm

نیب نے سابق وزیراعلی پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

سرکاری خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچانے کے کیس میں نیب نے سابق وزیراعلی اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے ماسٹر پلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جس میں گریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ ان کا فوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے رابطہ کرے، ڈی جی ایل ڈی اے بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں معاونت کریں۔

واضح رہے کہ ماسٹر پلان 2050 لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کیلئے بنایا گیا تھا اور اس پر 2020 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

NAB

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div