Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرکے غلطی کی ہے، امریکی صدر

روسی صدر پیوٹن کو 25 سال سے جانتا ہوں، جوبائیڈن
شائع 14 اپريل 2023 01:05pm
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ روسی صدرکو 25 سال سے جانتے ہیں، پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرکے غلطی کی ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر حملے کا پیوٹن کو بھر پور جواب دیا اور مزید بھی دیا جائے گا۔ آئرش پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا آئرلینڈ اور امریکا روس کی جارحیت کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: جو بائیڈن کے آئرلینڈ پہنچنے پر ہنگامے، چار پائپ بم برآمد

یاد رہے کہ امریکی صدر کے شمالی آئرلینڈ کے دورے سے قبل نقاب پوش ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بموں، پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کیا تھا۔

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لندن ڈیری کے ایک قبرستان سے چار مشتبہ پائپ بم برآمد کیے۔

مزید پڑھیں: پینٹاگون کی دستاویزات لیک کرنے والا فوجی کون ہے

شمالی آئرلینڈ میں کشیدگی کا آغاز اس وقت پیدا ہوا تھا، جب جو بائیڈن گڈ فرائیڈے معاہدے پر دستخط کے 25 سال مکمل ہونے پر برطانیہ جارہے تھے۔

russia

Vladimir Putin

Joe Biden

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div