Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نئے وزیر اعظم کا انتخاب: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا

پی ٹی آئی نے چوہدری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے
شائع 15 اپريل 2023 08:51am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر دوپہر سوا 2 بجے شروع ہوگا، اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیا جائے گا۔

حکمراں جماعت کے 3 دھڑوں کی جانب سے 5 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے چوہدری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوسکا

وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے لئے27 ووٹ درکار ہیں، 52 ارکان کےایوان میں حکمران اتحاد کو 32 اور متحدہ اپوزیشن کو 20 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں اختلاف اور دھڑے بندی، نئے وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے عمران خان کے فیصلے کو قبول کرنے کے دعویدار اپنے وعدے سے مکر گئے۔

پرویز خٹک اور اسد قیصر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلاف کے باعث گزشتہ 2 روز سے کورم پورا نہیں ہو سکا۔

اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کو دوبار اجلاس ملتوی کرنا پڑا، اجلاس نہ ہونے سے اسپیکر نئے قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ 11 اپریل کو وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔

azad kashmir assembly

Sardar Tanveer Ilyas

muzaffarbad

PTI AJK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div