Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

عیدالفطر: پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار

قوم کے بیٹے کھانا، مٹھائی اور ملی نغموں کے ساتھ اپنا فرض ادا کررہے ہیں
شائع 22 اپريل 2023 12:08pm

پاک فوج کے جوان دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشارہوکرعید الفطر کے موقع پربھی سرحدوں پرملک وقوم کی حفاظت پرمامور ہیں۔

پاکستانی قوم جہاں ایک جانب عید کی خوشیاں منا رہی ہے، وہیں ارض پاک کی سرحدوں پر تعینات قوم کے بیٹے کھانا، مٹھائی اور ملی نغموں کے ساتھ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

دفاعِ وطن کا جذبہ صرف جان ہتھیلی پر رکھنے کا متقاضی نہیں بلکہ یہ اس میں دلوں کے ارمان بھی قربان کرنا پڑتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فوجی جوان قوم کی خوشیوں کی خاطرقربانیاں دے رہی ہے۔

وطن عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے پُرعزم مشرقی و مغربی سرحدوں پر مامور پاک فوج کے بہادر اور جری جوان عید الفطر کے موقع پر بھی اپنوں سے دُور دفاعِ وطن کے لیے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

پاک فوج کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربان کرتے ہیں۔

ISPR

pakistan army

Eidul Fitr

Eid ul Fitr Celebration

borders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div