Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2023 01:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی، ہتھنی نور جہاں کئی دنوں سے بیمار تھی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ہتھنی نور جہاں بخار میں مبتلا تھی، ہتھنی کو بچانے کے لئے تمام کوششیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی چڑیا گھر: بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کی زیر نگرانی کیا گیا، گزشتہ دنوں ہتھنی کےعلاج کے لئے فورپاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایم سی انتظامیہ نے ہرممکن کوشش کی کہ ہتھنی نور جہاں کو بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ہتھنی نور جہاں، فور پاز نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دعوے کا پول کھول دیا

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔

مزید پڑھیں: ہتھنی نور جہاں کی طبیعت سنبھلنے لگی، بین الاقوامی ڈاکٹرز کی ٹیم نے سفاری پارک میں جگہ کا معائنہ کیا

انتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ہتھنی نورجہاں تالاب میں جاکر بیٹھ گئی اور پھردوبارہ نا اٹھ سکی۔

بیمار ہتھنی نور جہاں بچوں کو اداس کرگئی، نور جہاں سمیت 4 مادہ ہاتھیوں کو 2009 میں پاکستان لایا گیا، افریقی نسل کی ہتھنیوں کو تنزانیہ سے لایا گیا تھا۔

پاکستان میں اب صرف 3 مادہ ہاتھی موجود ہیں، 2 ہتھنیوں کو کراچی چڑیا گھر اور 2 کو سفاری پارک میں رکھا گیا تھا۔

سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کے نام سونو اور ملکہ ہیں جبکہ کراچی چڑیا گھر میں نورجہاں اور مدھو بالا کو رکھا گیا تھا۔

2 سال قبل چڑیا گھر کی ہتھنی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا، ہتھنیوں کے ناخنوں میں فنگس بھی پایا گیا تھا، مناسب ماحول نہ ملنے کی وجہ سے دونوں ہتھنی ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

ذرائع کے مطابق مدھو بالا اور نورجہاں کی دیکھ بھال میں غفلت برتی گئی، نور جہاں کا اس سے قبل آپریشن بھی ہوا، نورجہاں کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا، ادویات کے باعث نورجہاں کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔

گورنر سندھ کا ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ انتظامیہ نے ہتھنی کی زندگی بچانے کی ہرممکن کوشش کی، غیرملکی ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق علاج جاری تھا، عید کے دن اس افسوسناک خبر سے بہت دکھ ہوا۔

karachi

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN

dry pond

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div