Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

نگران پنجاب حکومت کا شاہد خاقان عباسی کے الزام پر سخت ردعمل

شاہد خاقان عباسی آٹااسکیم میں کرپشن کے بیان پر معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، نگران وزیراطلاعات
شائع 30 اپريل 2023 05:27pm

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر معذرت کریں یا ثبوت فراہم کریں۔

گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے، جس پر نگران حکومت پنجاب کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، بلکہ الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی، جس سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، اس اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کرف نڈ کیا، اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے۔

عامر میر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان پر یا تومعذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، صوبائی حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا بیان

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم ورنگزیب نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود مختلف شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا، تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

amir mir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div