Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، ذرائع
اپ ڈیٹ 02 مئ 2023 06:58pm
وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے شہباز شریف سے کچھ دیر قبل وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ موجودہ صورتحال پر غور بھی کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شہباز شریف کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا۔

Shehbaz Sharif

COAS

PM house

General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div