Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نوجوانوں پرتشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل

ٹریفک وارڈن نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سوار کا چالان کیا تھا
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 01:26pm
اسکرین: ویڈیو
اسکرین: ویڈیو

لاہور میں کینال روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو نوجوانوں پر تشدد کی وڈیو سامنے آنے پر سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ غلام حسین کو معطل کر دیا۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کا دو نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ کینال روڈ ایف سی پُل کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن مقصود عالم نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سوار کا چالان کیا۔ چالان ہونے پر موٹرسائیکل سوار طیش میں آگیا اور سڑک کے درمیان موٹرسائیکل کھڑی کردی۔

ٹریفک اسٹنٹ غلام حسین نے رد عمل کا اظہار کیا جوکہ صریحاً غلط تھا۔ سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اسسٹنٹ غلام حسین کو معطل کر دیا۔

lahore

punjab

Punjab police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div