Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں منکی پاکس کی مشتبہ خاتون کا کیس سامنے آگیا

جدہ سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 08:51pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

کراچی میں منکی پاکس کی مشتبہ خاتون کا کیس بھی سامنے آگیا۔ اس سے قبل جدہ سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق منکی پاکس کی مشتبہ خاتون غیر ملکی ایئرلائن سے وسطی افریقہ سے بذریعہ دبئی کراچی پہنچی، خاتون کو آئیسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے۔

اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے مسافرمیں منکی پاکس تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جس کو تیز بخار سمیت جسم پر سُرخ نشان موجود ہیں۔

منکی پاکس کا مریض بذریعہ مسقط کراچی پہنچا، جو جدہ میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔ مریض کے گزشتہ روز نمونے لیکر ڈاؤ یونیورسٹی وائرولوجی لیب بھیجے گئے تھے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے مریض کن سے رابطے میں رہا تلاش کا عمل جاری ہے۔

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس 1958 میں اس وقت دریافت ہوا جب تحقیق کے لیے استعمال کیے جانے والے بندروں کے گروپوں میں ایک چیچک جیسی بیماری پھیلنے لگی۔

سائنس دانوں نے اس بیماری کی ابھی تک یقینی دہانی کی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افریقہ کے برساتی جنگلات میں چھوٹے چوہوں اور گلہریوں سے پھیلتا ہے۔

منکی پاکس وائرس کی دو قسمیں ہیں، جو وسطی افریقی اور مغربی افریقی ناموں سے جانی جاتی ہیں۔ وسطی افریقی منکی پاکس وائرس زیادہ شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے اور مغربی افریقی منکی پاکس وائرس سے زیادہ موت کا سبب بنتا ہے۔

karachi

Monkey Pox

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div