Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے 7 ممالک کیلئے ویزا اجراء کا عمل ڈیجیٹل کردیا

ساتوں ممالک میں یکم مئی سے کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے
شائع 04 مئ 2023 09:31pm

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے سات ممالک کے لئے پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکرز ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی جگہ الیکٹرانک ویزے کا اجراء کیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔

یہ اقدام ویزا کے حصول کے طریق کار کو خودکار بنانے اور وزارت کی طرف سے مہیا کی جانے والی قونصلر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام، اقامتی اور سیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کو تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کار میں تبدیلی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Saudia Arabia

visa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div