Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سال 2023ء کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا
شائع 05 مئ 2023 08:51am
چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ اور ایشیا میں نظر آئے گا - تصویر/ فائل
چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ اور ایشیا میں نظر آئے گا - تصویر/ فائل

رواں برس کا پہلا چاند گرہن آج درمیانی شب ہوگا جسے پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک، جنوبی اور مشرقی یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا۔

جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

آسٹریلیا، افریقا، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

پاکستان

Moon Eclipse

Pakistan Meteorological Department