Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت: تمام فریقین کو ایک دن کی مہلت مل گئی

سماعت 8 مئی تک کیلئے ملتوی
شائع 06 مئ 2023 01:43pm

چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کی موت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئےعدالت نے تمام فریقین کو تیاری کیلئے ایک دن کی مہلت دے دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چڑیا گھرکی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں ڈائریکٹر چڑیا گھر و دیگر کے نئے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل کی جانب سے عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگا توعدالت نے تمام فریقین کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سماعت کے لئے کیس ایڈیشنل سیشن عدالت نمبر8 کو منتقل کیا تھا۔

پاکستان

Karachi Zoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div