Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

خواجہ آصف خود نہیں بولتے، نوازشریف بولتے ہیں، پرویزالہٰی

ملک میں رہناہے تو ضمانتوں پر رہنا ہے
شائع 07 مئ 2023 03:04pm
لندن میں بیٹھ کرعدلیہ کےخلاف سازش کی جارہی ہے،چوہدری پرویز الہیٰ - اسکرین گریب/ آج نیوز
لندن میں بیٹھ کرعدلیہ کےخلاف سازش کی جارہی ہے،چوہدری پرویز الہیٰ - اسکرین گریب/ آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواجہ آصف خود نہیں بولتے نوازشریف بولتے ہیں پی ڈی ایم حکومت نے پورے ملک کو جیل بنا دیا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں رہنا ہےتو ضمانتوں پر رہنا ہے مجھ پر بھی 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں میرے گھر پر چھاپے میں مہمانوں کو فون بھی لے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہےعدلیہ اس نظام کو بچارہی ہے لیکن لندن میں بیٹھ کرعدلیہ کے خلاف سازش کی جارہی ہے، پی ڈی ایم نے آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تمام بارزمتحد ہیں وکلاء انقلاب لائیں گے اور یہ گھس بیٹھیئے بھاگ جائیں گےعمران خان نے قوم کو ایک جگہ یکجا کرلیا ہے امید ہے کہ اس ہفتے کچھ شارٹ آرڈرز آئیں گے۔

مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف 123 مقدمات درج ہیں ان کی انتقامی سیاست پوری زندگی ختم نہیں ہونی ان لوگوں کی شرم و حیا ختم ہوچکی ہے

پی ٹی آئی کے صدرکے نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پھیلائے گند سے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ 14مئی کو انتخابات نہ ہوئے تو اثرات مرتب ہوں گے۔

PMLN

Chaudhry Pervaiz Elahi