Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سی پیک کی 10ویں سالگرہ منانے کیلئے تیاریوں کی ہدایت

وزارتوں کو خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت
شائع 08 مئ 2023 06:05pm
علامتی تصویر بزریعہ آئی اسٹاک
علامتی تصویر بزریعہ آئی اسٹاک

جولائی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دسویں سالگرہ منائی جائے گی، سی پیک کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں نمایاں اقتصادی پیش رفت کا جشن منانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پیر کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات سے جاری بیان کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ منانے کی ہدایات وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئیں۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں، ڈویژنز، چین میں پاکستانی سفارت خانے، پاکستان میں چینی سفارتخانے کی نمائندگی کرنے والے متعدد سرکاری حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور انہیں سی پیک منصوبوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت، خاص طور پر اکتوبر 2022 میں ہونے والے 11ویں جے سی سی اجلاس کے بعد اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس (JWGs) کے باقاعدہ اجلاس منعقد کریں۔

احسن اقبال نے وزارتوں کو خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کم لاگت کی پیداوار کے ساتھ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی ترغیب دی جا سکے اور آئندہ جے سی سی کے لیے ٹھوس ایجنڈوں کے ساتھ تجاویز کو حتمی شکل دیں جس میں دونوں ممالک سی پیک میں ہونے والی دس سالہ پیش رفت کا جشن منائیں گے۔

CPEC

Ahsan Iqbal

10th Anniversary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div