Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

کانگو وائرس متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، محکمہ صحت
شائع 09 مئ 2023 08:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل کانگو وائرس
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل کانگو وائرس

عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت کی ایڈوائرزی کے مطابق کانگو وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحیٰ پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے، کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ذبح کے دوران ہاتھ میں کٹ لگ جانے سے وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے، یہ ایک مہلک وائرل بیماری ہے جو نائیرو وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، مویشی، بکری اور بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

محکمہ صحت نے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایڈوائرزی میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کیے جائیں۔

karachi

Sindh Health Department

congo virus

eid ul adha

advisory

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div