Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

واٹس ایپ پر انتہائی نجی چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچرمتعارف

'چیٹ لاک' کیا ہے اور اسے کسے استعمال کیا جاسکتا ہے
شائع 16 مئ 2023 01:52pm

اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اس بارکچھ ایسا لایا گیاہے جس سے صارفین کی انتہائی ذاتی نوعیت کی چیٹس محفوظ رہیں گی۔

اس نئے اور اہم فیچر ’چیٹ لاک‘ کا اعلان فیس بک اورواٹس ایپ کی ملکیتی کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ پرکیا۔

واٹس ایپ نے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ، ’ہم آپکے پیغامات کو نجی اورمحفوظ رکھنے کیلئے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج صارفین کیلئے ’چیٹ لاک‘ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں‘۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر سے واٹس ایپ صارفین کی بات چیت مزید محفوظ بنائی جاسکے گی۔ اسے استعمال کرنے والی اپنی چیٹ لاک کر کے پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کی مدد سے اسے محفوظ کرسکتے ہیں۔ چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر الگ فولڈربن جائے گا جس میں لاک کی جانے والی تمام چیٹس موجود ہوں گی۔

اس کے علاوہ جن چیٹس پر لاک لگایا جائے گا، موبائل فون پر اس سے متعلق نوٹی فکیشنز بھی اسکرین پر نظرنہیں آئیں گے۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر ان تمام لوگوں کیلئے بہترین ثابت ہوگا جن کا موبائل فون اکثر ہی ان کے اہلِ خانہ یا دوست دیکھتے رہتے ہیں۔

نیا فیچراستعمال کرنے کے لیے صارف کو چیٹ روم میں متعلقہ شخص کی چیٹ ٹیپ کرکے لاک کے آپشن پرکلک کرنا ہوگا۔

نیا فیچرکیسے استعمال کیا جائے

اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں یا اسے اپ گریڈ کریں۔

اس مخصوص چیٹ پر جائیں جسے آپ واٹس ایپ میں کھول کر لاک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کی پروفائل تصویر پر کلک کرکے کانٹیکٹ یا گروپ منتخب کریں

میسج مینو کے بالکل نیچے آپ کو ’چیٹ لاک‘ نامی نیا آپشن نظر آئے گا، اس پر ٹیپ کریں

چیٹ لاک سیٹ اپ کرکے ،لاگ ان کرنے کے لئے اپنے فون کا پاس ورڈ یا بائیومیٹرک استعمال کریں۔

WhatsApp کھولیں اور خفیہ چیٹ دیکھنے کے لئے ہوم پیج پر جائیں

تمام لاک شدہ چیٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اسکرین پر نیچے سوائپ کریں۔

لاک شدہ چیٹ پر ٹیپ کرکے اسے سلیکٹ کریں

اپنے فون کا پاس ورڈ یا بائیومیٹرک معلومات درج کرکے چیٹ کو ان لاک کریں

WhatsApp

CHAT LOCK

WHATSAPP NEW FEATURE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div