Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’فیفا کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے‘

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروانے پر سربراہ پر برہمی کا اظہار
شائع 17 مئ 2023 10:49pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروانے پرفیفا سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کردی۔

قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس نواب شیر وسیر کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے یقین دہانی کے باوجود الیکشن نہ کروانے پر فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک پر برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے بتایا کہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے فیفا نے پاکستان کی 15 ملین ڈالرز سے زائد کی گرانٹ روک رکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشکل سے پاکستان پر عائد فیفا پابندی ختم کروائی، یہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو اور فیفا دوبارہ پاکستان پر پابندی عائد کردے۔

تنخواہ کے سوال پر فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے کہا کہ تنخواہ ہمیں فیفا دیتی ہے اور کتنی دیتی ہے یہ بتانا ضروری نہیں۔

فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن آئندہ سال جون تک کروانے کا وعدہ کیا۔

قائمہ کمیٹی نے فیفا کو خط لکھنے کی سفارش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فیفا کو پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

FootBall

FIFA

Pakistan Football Federation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div